- الإعلانات -

بلاول بھٹو کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جوکہ بیجنگ میں سلک روڈ پر ہونے والی ایشیائی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں شریک ہیں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹونے چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے منعقد کردہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین میں ہیں اس کانفرنس میں دیگر ایشیائی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں ۔