- الإعلانات -

شمالی کوریاکودھمکیاں دینے والےامریکی صدرکا نیایوٹرن

اس حوالے سے وائٹ ہائوس کے ترجمان شان اسپائسر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بہت سی شرائط پوری کرنی ہوں گی تب کہیں جا کر صدر ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جارحانہ رویے میں فوری طور پر کمی لائے ۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات کے باعث شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ’’مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کےلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔

اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔