- الإعلانات -

وزیراعظم زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہاہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے جس دوران ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی  صورتحال کا جائزہ لیاجارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر عہدیدران شریک ہیں ۔دوران اجلاس وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے ایجنڈے سمیت افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے ۔اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ،بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن کے حوالے سے بھی غور کیا جارہاہے ۔