- الإعلانات -

امریکی صدرٹرمپ سےفلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرٹرمپ سےفلسطینی صدرمحمود عباس نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدےکیلئے اسرائیل اورفلسطین کےساتھ کام کرنےکیلئےپُرعزم ہیں، اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن قائم کرنا چاہتےہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی دو ریاستی حل کےتحت امن چاہتےہیں، جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگارہوگا، امن کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کےنتیجے میں نئےاسباب پیداہوں گے، وقت آگیا ہےکہ اسرائیل فلسطینی زمین اورشہریوں پر قبضےکوختم کردے۔