- الإعلانات -

مصری خطاط نے قرآن پاک سے محبت کا حق ادا کر دیا

قاہرہ :مصر کے ایک خطاط نے قرآن (quraan)پاک سے محبت کا حق ادا کر دیا ،

خطاط نے ہاتھ سے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ لکھ کر اس پر گل بوٹے اور نقاشی بھی کی۔

اہل ایمان کے دلوں کو قرآن پاک کی محبت سے منور کرنے والے مصر کے سعد محمد نے رسمی تعلیم حاصل نہیں کی مگر قرآن پاک سے عقیدت میں انہوں نے اپنے خرچے پر تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن پاک کی ایک ایسی جلد تیار کی ہے جو اب تک کا سب سے طویل قرآن پاک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

انتہائی پیچیدہ فنکاری سے آراستہ یہ ہینڈ سکرول 700 میٹر طویل ہے ، سعد محمد کا خیال ہے کہ قرآن پاک کے اس نسخے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے گا۔