- الإعلانات -

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک

تہران: ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان تلے دب گئے۔ کان سے 211 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی  تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شرپسندی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔