- الإعلانات -

بھارت دھماکے میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

ممبئی: کرلا کے ایک ہوٹل میں سلنڈر کے دھماکے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے کرلا میں واقع کنارہ ہوٹل میں سلنڈر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح ر ہے کہ ایک ماہ قبل بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 82 افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہو گئے تھے۔