- الإعلانات -

قومی اسمبلی کے اجلاس میں جا کر ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دوں گا.عمران خان

اسلام آباد :  اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جا کر سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دوں گا، 2013کے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے نظریہ ضرورت سے کام لیا، نجی ٹی وی پروگرام میں ماروی میمن کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبر کے خلاف ایکشن لوں گا،2008میں نواز شریف کی وطن واپسی پر (ن)لیگ عروج پر تھی،اگر الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو 53ہزار جعلی ووٹوں کی تحقیقات ہو چکی ہوتیں، علیم خان نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں بھرپور مقابلہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو. پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 26اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کاالزام نہیں لگایا، اسمبلی اجلاس میں جا کر سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے، 2013کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے نظریہ ضرورت سے کام لیا، نجی ٹی وی پروگرام میں ماروی میمن کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبر کے خلاف ایکشن لوں گا،2008میں نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ(ن) عروج پر تھی،اگر الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو 53ہزار جعلی ووٹوں کی تحقیقات ہو چکی ہوتیں، علیم خان نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں وفاقی و صوبائی وزراء اور حکومتی مشنری کے استعمال کا مقابلہ کیا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ 2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ایک لاکھ 84 ہزارمیں سے 53ہزار ووٹ جعلی نکلے، کیا 53ہزار ووٹوں کے جعلی نکلنے کے بعد نا اہلی نہیں ہو سکتی؟۔ انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو 53ہزار جعلی ووٹوں کی تحقیقات ہو چکی ہوتیں۔ عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے نظریہ ضرورت سے کام لیا۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کسی کو اس پر تبصرے کا کوئی حق نہیں، نجی پروگرام میں ماروی میمن کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن کے خلاف کارروائی کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں 26 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جا کر سردار ایاز صادق کو کامیابی پر مبارکباد دوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ 2008 میں جب نواز شریف جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئے تو مسلم لیگ(ن) عروج پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147میں تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی ہار گئے تھے جبکہ اب وہ جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں وفاقی و صوبائی وزراء اور حکومتی مشنری کے بے دریغ استعمال کے باوجود علیم خان نے بھرپور مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کاالزام نہیں لگایا، لیکن جب بھی کوئی جرم ہوتا ہے تو اسکی تحقیقات ہونی چاہیئیں۔