- الإعلانات -

ایک تحقیق نے بتا دیا مرد نوکرانی سے شادی کیوں کرتے ہیں۔

ریاض: اکثر اوقات سننے میں آتا ہے کہ فلاں شخص نے پہلی بیوی کی موجودگی میںنوکرانی سے شادی کر لی۔اگرچہ بیوی نوکرانی کی نسبت ذیادہ خوبصورت پڑھی لکھی اور صاف ستھری ہوتی ہے پھر ایسی کیا وجہ ہے مرد نوکرانیوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں ۔بلکہ نا صرف دلچسپی لیتے ہیں ان سے شادیاں بھی کر لیتے ہیں۔کنگ عبدا لعزیر یونیورسٹی کے سابق پروفیسر آف سوشیالوجی ڈاکٹر ابو بکر بقدر کا کہنا ہے کہ کچھ شوہروں کی شخصیت بے حد پیچیدہ ہوتی ہے اور وہ اپنی بیویوں سے بہت ذیادہ توجہ کے طالب ہوتے ہیں۔انکا مزید کہنا ہے کہ بیوی کی توجہ سے میری مراد شوہر کا خیال رکھنا اس کی پسند کا کھانا پکانا اور اسکے لئے اس کی مرضی کے مطابق خود تیار ہو نا وغیرہ شامل ہے۔علاوہ ازیں اگر کوئی عورت اپنے خاوند کو اس قسم کی توجہ دینے میں ناکام رہتی ہے تو ایسی صورت میں شوہر لازماً دوسری خواتین میں دلچسپی لینے لگتے ہیں۔اب بات آتی ہے کہ شوہر نوکرانیوں میں کیوں دلچسپی لیتے ہیں تو اس کی بڑی وجہ انکا کام کرنا ہوتا ہے ۔چونکہ نوکرانی گھر کے مالک کی خدمت کرتی ہے اس کے کپڑے دھوتی ہے اس کی پسند کا کھانا پکاتی ہے غرض یہ کہ اس کی پسند کا ہر طرح خیال رکھتی ہے تو مرد اس کا دیوانہ ہو جاتا ہے۔پروفیسر بقدر کہتے ہیں کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بیویاں اپنے تمام کام چھوڑ کر صرف شوہر کی خدمت میں ہی لگی رہیں بلکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بیوی کو اپنے شوہر کے ساتھ باہمی محبت اور عزت کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کر نا چاہیے۔ پروفیسر بقدر کا مزید کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار کو سمجھنے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ ازدواجی رشتہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہو سکے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ مرد کبھی کبھار بالکل بچوں کی طرح حرکتیں کرنے لگتے ہیں اور عجیب و غریب چیزوں کیلئے ضد کرتے ہیں ایسے حالات میں بیوی کوچاہیے ان کی خواہشات کا احترام کریں اور جیسا شوہر چاہتے ہیں ویسا ہی کریں پھر دیکھیں وہ کبھی بھی کسی دوسری عورت کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔