- الإعلانات -

دوران پرواز خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

لاس اینجلس : لاس اینجلس جانے والی چائنہ ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے بچے کی پیدائش سے دو ماہ قبل ہی بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہاتھا کہ دوران پروازخاتون کے پیٹ میں درد اٹھی اور دوران پرواز ہی بچے کو مقررہ تاریخ سے دو ماہ قبل جنم دے دیا ، خاتون کے بچے کو جنم دینے والی ڈاکٹر جہاز میں بالی سے سوار ہوئیں تھیں اور وہ خاتون کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی تھیں ،انہوں نے جہاز کے عملے کی مدد حاصل کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کو محفوظ طریقے سے سر انجام دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ جہاز کے عملہ بچے کی پیدائش پر ایک دوسرے کو مبارک باد رہے ہیں۔تاہم بچے کی اچانک پیدائش کے باعث پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر الاسکا میں لینڈ کروا دیا جہاں بچہ اور ماں دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔