- الإعلانات -

مارک سیگل نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیدیا.

راولپنڈی: مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیدیا ، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے بیان کی نقول فریقین کو جاری کر دی گئی ہیں۔نجی نیوز چینل کو بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کے بیان کی کاپی موصول ہوگئی۔ مارک سیگل نے بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیا ۔ بے نظیر نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے بارے خط میں لکھا۔ بیان کے مطابق گلف خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی جس میں بے نظیر کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔پرویز مشرف نے وعدہ کیا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کیلئے موبائل جیمرز دیئے جائیں گے ۔ سانحہ ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں۔ مارک سیگل نے بتایا کہ 25 ستمبر2007 کو میرے سامنے بے نظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی ، پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں۔