- الإعلانات -

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری کے بعد لاہور لیڈز یونیورسٹی میں ایم فل داخلہ جات کا آغاز

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2017 خزاں اور بہار کے لئے ایم فل کے مختلف شعبہ جات میں داخلہ کی منظوری کے بعد کیک کٹنگ ، اصول و ضوابط اور داخلہ پالیسی بارے حتمی بریفنگ کے سلسے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سوشل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز،کمپیوٹر سائنسز کے ڈینز کے ساتھ صدور شعبہ انگریزی ڈاکٹر محمود اظہر، شعبہ اردو ڈاکٹر طارق عزیز، شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر عمر حیات، شعبہ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عزیر حیدر، شعبہ صحافت ڈاکٹر عابدہ رحمان خان، شعبہ اسلامیات ڈاکٹر اقبال نکیانہ، شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر بشریٰ،شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر منظر عباس، شعبہ ریاضی ڈاکٹر نوازش، شعبہ کمپﺅٹر ڈاکٹر تنویر احمد اور شعبہ اکنامکس ڈاکٹر روف بٹ سمیت تمام فیکلٹیز کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔ صدر تقریب پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ نے شرکاءکو بریفنگ دیتے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں سکیم آف سٹڈی کا نفاذ یقینی بنانا ہو گا۔ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچنگ کریں تاکہ طالبعلم ڈگری کے حصول کے بعد اپنی مرضی کے پروفیشنل جوائن کر سکیں۔ داخلہ پالیسی کے سلسے میں معیاری ٹیسٹ اور انٹرویز کو یقینی بنائیں۔ لیب ورک پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عملی کام سکھایا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لیڈز کے آج کے طالبعلم کل کے قومی لیڈرز ہونگے۔ ڈگری کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بڑھانا اور طالبعلموں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ کمیونٹی لیڈرز کا جذبہ پیدا کر کے ہم بہترین ہیومن ریسورس مارکیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹ کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اور اختتامیہ دعا کراتے ڈاکٹر اقبال نکیانہ نے ملکی سلامتی، فلاح و بہبود اور یونیورسٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر پیش کیا۔