- الإعلانات -

تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی.چودھری محمد سرور

لاہور:  ڈاکٹر طاہر جاوید، پیر سید اعجاز الحسن اور ڈاکٹر نعمت اللہ جاوید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے کہا کہ ان رہنماؤں کی شمولیت سے نارووال میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی، اس موقع پر ناووال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق نے کہا کہ چودھری سرور پارٹی کو آگے لیجانے پر داد کے مستحق ہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سابق ضلع ناظم نارروال، پیر سیعد الحسن شاہ، میاں محمد منور شریف، حاجی شاہد منیر، ماسٹرانور اور سیعد مختار حسن کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے الیکشن میں ہمیں کو۴ی اور جب کہ ن لیگ کو کوئی اور ووٹر لسٹیں دی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام ثبوت کی بنیاد پر لگا رہا ہوں، اگر ثابت نہ کر سکا تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے الیکشن کمشن کو صحیح لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔