- الإعلانات -

پاکستان بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار.

واشنگٹن: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام بھارت کی جانب سے لاحق خطرات اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے ہے اور پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے رواں برس ستمبر میں کہا تھا پاکستان خطے میں روایتی ہتھیاروں کے عدم توازن کے باعث چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جب کہ پاکستان کی اس نئی پالیسی کو ’فل سپیکٹرم ڈیٹرنس کپیبلیٹی‘کا نام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ان دنوں دورہ امریکا پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما اور دیگراعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ نے اعزاز چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف امریکی صدر سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔