- الإعلانات -

نواز شریف مقبول ترین لیڈر .پلڈاٹ سروے

اسلام آباد : عوامی رائے عامہ کے پلڈاٹ سروے میں وزیراعظم نوازشریف 75 فیصد ریٹنگ کیساتھ سر فہرست، وزیراعلیٰ شہبازشریف72فیصد ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ عمران خان کی ریٹنگ 49 فیصد جبکہ زرداری کی27 فیصد ہے،صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے دو سال مکمل ہونے پرکوالٹی آف ڈیموکریسی ان پاکستان کے بارے میں پاکستان بھر سے عوامی رائے عامہ سروے میں بتایا گیا ہے کارکردگی کے اعتبار سے مسلم لیگ (ن) عوام کی رائے کے مطابق70فیصد‘ پی ٹی آئی44 فیصد اور پی پی36 فیصد ہے ۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال انتخابات13ء کودھاندلی سمجھنے والوں کی تعداد میں7فیصد کی کمی ہو چکی ہے،کوالٹی آف ڈیموکریسی ان پاکستان کے11 اعشاریے میں سے 6 اعشاریے واضح طور پر مثبت ہیں، مجموعی طور پر جمہوریت کی کوالٹی کے معیار میں پچھلے سال کی نسبت 10فیصد بہتری آئی ہے جبکہ حکومت کی کارکردگی، میڈیا کی آزادی، سپریم کورٹ کی اثر پذیری، کابینہ کی کارکردگی، سیکیورٹی سیکٹر، انسانی حقوق کے احترام اور ریاست کی خودمختاری کے اعشاریے مثبت بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ آئی این پی کے مطابق سروے میں75فیصد لوگوں نے پاک فوج کو قابل بھروسہ ادارہ قرار دیا، جبکہ پولیس32فیصد ریٹنگ کیساتھ سب سے کم قابل اعتماد ادارہ ہے، سروے میں اکثریت نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بھی پہلے سے بہترقرار دیاجبکہ66فیصد لوگوں نے جمہوری معیار کو بہترین سمجھا، 44فیصد لوگوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہارکیاجو گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔