- الإعلانات -

سکھوں کی مذہبی کتاب کی بیحرمتی کے خلاف پانچویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔

ہریانہ :  بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بیحرمتی کے خلاف پانچویں روز بھی احتجاج جاری رہا ۔پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب "گرو گرنتھ صاحب” کی بے حرمتی کے پانچ روز گزرنے کے بعد بھی علاقے میں کشیدگی برقرار رہی ،سکھ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی ظالمانہ کاروائی کے خلاف اکثر علاقوں میں سڑکوں اور شاہراہوں کو بند کیا ۔چودہ اکتوبر کو فرید کوٹ میں مذہبی کتاب کی بیحرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی تھی جس سے دو مظاہرین ہلاک اور نوے زخمی ہو گئے تھے۔دوسری طرف بھارتی پولیس نے اب "گرو گرنتھ صاحب” کی بے حرمتی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔