- الإعلانات -

وزیراعظم 4روزہ سرکاری دورے پرامریکہ پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیراعظم نوازشریف چارروزہ سرکاری دور ے پرامریکا پہنچ گئے،وزیراعظم کا طیارہ واشنگٹن کے اینڈریوس ائیربیس پراترا،امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اورپروٹوکول افسروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،امریکا میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی ائیربیس پروزیراعظم کے استقبال کے لئے موجود تھیں،وزیراعظم نوازشریف کوامریکی صدرباراک اوباما نے دورے کی دعوت دی تھی،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بائیس اکتوبرکو ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال پراہم بات چیت ہوگی۔