- الإعلانات -

دوران حج 185 پاکستانی شہید ہوئے، 10 تاحال لاپتہ ہیں.سردار محمد یوسف

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران 185 پاکستانی حجاج شہید ہوئے، جن میں سے 26 حجاج سرکاری سکیم کے تحت گئے تھے اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانیوالے 56 پاکستانی شہید ہوئے، جبکہ کرین حادثہ میں 6 پاکستانی شہید اور 97 حجاج قدرتی موت مرے، سانحہ منیٰ کے بعد 10 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے، ایک ٹانگ سے محروم شخص کو 50 ہزار، دونوں ٹانگوں سے محروم شخص کو ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے، سردار یوسف نے بتایا کہ ڈی جی حج جدہ ابو عاکف احمد کو مدت ملازمت ختم ہونے پر پاکستان واپس بلا لیا گیا ہے۔