- الإعلانات -

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 138 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان بحریہ کے دستے نے پاکستان رینجرز کی جگہ فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ایس ایم شہزاد نے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے ریمارکس لکھے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں واقع اقبال منزل پر بھی شاعر مشرق سے جڑی چیزوں کو دیکھنے عوام کا تانتا بندھ گیا ہے۔مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان بحریہ کے دستے نے پاکستان رینجرز کی جگہ فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ایس ایم شہزاد نے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے ریمارکس لکھے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں واقع اقبال منزل پر بھی شاعر مشرق سے جڑی چیزوں کو دیکھنے عوام کا تانتا بندھ گیا ہے۔