- الإعلانات -

ڈیلی، پیٹر یاٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری میں رکاوٹوں بارے شائع پررپورٹ کا اقتصادی راہدار کمیٹی میں نوٹس لیا جائیگا ،اکرم درانی

اسلا م آباد(روزنیوز رپورٹ)پاک چائنا اقتصادی راہداری پاکستان کا مستقبل ہے،پاک چائنا اقتصادی راہداری سے خطے میں بہتری آئے گی،راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،وزیراعظم نے اقتصادی راہداری کےلئے بہت محنت کی،کوریڈور کا معاملہ دھرنے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا،نواز شریف نے روٹ کے تعین پر سب پارٹیوں کو اعتماد میں لیا،سب کی مشاورت سے روٹ کا تعین کیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے اپنے قلم سے راہداری نقشہ کھینچا،مولانا فضل الرحمان کے بنائے گئے نقشے پر سب متفق ہوئے،پیٹریاٹ اخبارکی راہداری سے متعلق رپورٹ پر خود نوٹس لوں گا،راہداری کے ساتھ انڈسٹریل زون بھی بنائیں گے،راہداری کی زمین کےلئے مالکان سے زور زبردستی نہیں کی جائے گی،راہداری کی ملکیت رکھنے والوں کو مارکیٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائیگا،ہم دن رات ایک کرکے اقتصادی راہداری کو مکمل کرنا چاہتے ہیں،راہداری منصوبے سے لوگوں کو معیشت ملے گی،آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی راہداری ہمارے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔جنرل راحیل شریف راہداری سے متعلق سیکورٹی معاملات کو خود دیکھتے ہیں،حکومت اور فورسز ایک ہی سمت میں جارہے ہیں،اقتصادی راہداری سے متعلق کسی دشمن سے خوفزدہ نہیں،عمران خان پارٹی سربراہ ہیں،ان کی عزت کرتے ہیں،پی ٹی آئی نے90 دن میں نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کیا،مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے امیدوار تھے تو عمران خان نے ووٹ دیا تھا،ہم نے کے پی کے میں آئل اینڈ گیس پر بہت کام کیا ہے،کے پی کے کو اب 33ارب گیس کی رائیلٹی ملتی ہے،وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا رائیلٹی کے پیسے ایس این جی پی ایل کو دیں گے،وزیراعلیٰ نے کہا جسٹس کالونی کو پیسے بھی رائیلٹی سے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے پروگرام سچی بات میں ایس کے نیازی کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے پی کے کو کمیٹی میں بلانے کےلئے خط لکھا،وزیراعلیٰ کے پی کے کے فیصلوں سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے،کے پی کے میں او جی ڈی سی ایل کام نہیں کررہی،سیکرٹری پٹرولیم کہتے ہیں کے پی کے میں لاءاینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے۔وزارت پٹرولیم سے کہا کہ لوگ خود سیکورٹی دیں گے،کام شروع کریں،کے پی کے میں اتنے ذخائر ہیں کہ کبھی بھی کارخانے بند نہیں ہوں گے،ہمارے ہاں مقامی ریفائنری نہیں ہے،کور کمانڈر پشاور انتہائی مخلص آدمی ہیں،ہاﺅسنگ ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،۔جب سے پاکستان بنا صرف25ہزار کینال پر تعمیرات ہوسکیںپی ایچ اے نے صرف5000فلیٹس بنائے،ابھی40ہزار کینال پر تعمیرات شروع کروائی ہے،8سال بعد بھی ہم25لاکھ میں پلاٹ دے رہے ہیں،ایف12 پر میں نے سمری تیار کی ہے،وزیر ہاﺅسنگ ساری دہشتگردی کے واقعات ایف12سے نکلتے ہیں،سب سے پہلے میں نے درانی میڈیا کالونی بنوائی۔اس ملک کی معیشت وزارت ہاﺅسنگ بدل سکتی ہے،وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بیروزگاروں کےلئے گھر بنائے جائیں،میں نے سیاست مولانا فضل الرحمان سے سیکھی،مولانا فضل الرحمان بہت بڑے سیاستدان ہیں،مولانا فضل الرحمان قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،فضل الرحمان نے طالبان مذاکرات کےلئے بھی خود کو پیش کیا،ملک میں افہام و تفہیم کی ضرورت ہے،میں اور مولانا ایک دوسرے کوبہت سمجھتے ہیں،رابطہ کمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں،تمام اختیارات الطاف حسین کے پاس ہیں،نیشنل ایکشن پلان سب کےلئے یکساں ہونا چاہیے،صوبائی احتساب کمیشن نے15لاکھ پر لوگوں کو گرفتار کیا،صوبائی احتساب کمیشن کی ایسی مثالیں پگڑی اچھالنے کے مترادف ہیں،میں نے پی کے میں افتخار چوہدری کو جسٹس والا پروٹوکول دیا،ایبٹ آباد میں بھی افتخار چوہدری کو چیف جسٹس والا پروٹوکول دیاگیا،مجھے افتخار چوہدری نے شکریہ کافون بھی کیا،آرٹیکل6عدالتی معاملہ ہے،مشرف موضوع پر موجودہ حکومت کو مسائل کا سامناکرنا پڑا،ریاست ابھی تک مشرف کے مقدمے پر قائم ہے،مشرف معاملے پر خرم دستگیر کی بات کی تائید کرتا ہوں۔جمہوریت میں مشرف کا مقدمہ چلانے کی سکت نہیں،میڈیا کا کردار بہت اہم ہے،قومیں ضابطہ اخلاق سے بنتی ہیں،روز نیوز کے ضابطہ اخلاق پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امام کعبہ نے پانچ وقت اذان نشر کرنے پر روز ٹی وی کو ایوارڈ دیا،آپریشن ضرب عضب سے امن قائم ہوا،آئی ڈی پیز باعزت واپسی چاہتے ہیں۔80فیصد علاقہ جنگ سے کلیئر ہوچکا ہے،آئی ڈی پیز80فیصد علاقے میں واپس جانا چاہتے ہیں