- الإعلانات -

دبئی میں ایوی ایشن کے شعبے میں 2ہزار سے زائد آسامیاں خالی

دبئی: دبئی میں نوکری کے خواہشمند حضرات کے لیے خوشخبری ہے کہ وہاں ایوی ایشن کے شعبے میں 2ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں جن پر اگلے 2ماہ میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ یہ بھرتیاں نیو جوائنٹ وینچر کمپنی(New joint venture company) کرے گی اور ان آسامیوں پر دبئی کے مقامی باشندوں سمیت غیرملکیوں کو بھی رکھا جائے گا۔حویس ایروٹیک(Haveus Aerotech) کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرانش البرغاوا کا کہنا ہے کہ وہ دبئی سا?تھ میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب37کروڑ درہم(تقریباً 1ارب62کروڑروپے) کی لاگت سے جہازوں کی تعمیرومرمت اور اوورہالنگ کی سہولت کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں 2ہزار نئے ملازمین درکار ہیں۔جوائنٹ وینچر کمپنی دراصل حویس ایروٹیک، انڈیا انجینئرنگ سروسز اور الیٹالیا مینٹی نینس سسٹمز نے مل کر بنائی ہے اور تینوں یہ منصوبہ مشترکہ طور پر شروع کرنے جا رہی ہیں۔انش البرغاوا کا کہنا تھا کہ انہیں درجنوں پوزیشنز پر نئے ورکرز درکار ہیں جن پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی سے قبل اشتہارات بھی دیئے جائیں گے۔