- الإعلانات -

لندن میں مودی کو بھری محفل میں طمانچہ

لندن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ پہنچ گئے ہیں لیکن بڑی مشکل میں ہیں، ان کے خلاف مظاہرے تو ہو ہی رہے ہیں لیکن صحافی بھی ان سے تیکھے سوال کر رہے ہیں۔ لندن پہنچنے پر ایک صحافی نے بھری محفل میں اور برطانوی وزیراعظم کے سامنے مودی سے کہہ دیا کہ مودی جی آپ اس قابل نہیں کہ آپ کو وہ عزت دی جائے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہ نما کو ملنی چاہیے، اس پر مودی دانت پیستے رہ گئے اور سوال کا جواب بھی گول کر گئے۔ صحافی کا مودی سے کہنا تھا کہ’ ویمبلی اسٹیڈیم میں آپ خطاب کرنے جا رہے ہیں، مگر یہ جو لندن میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم ان سے آپ کیا کہیں گے کیونکہ گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آپ کا ریکارڈ ہی ایسا ہے۔ آپ اس قابل نہیں ہیں کہ آپ کو وہ عزت دی جائے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہ نما کے شایانِ شان ہوتی ہے“۔