- الإعلانات -

جنوبی افریقی کے مسلمان کرکٹر کو بھارتی نڑاد نے قتل کر دیا

جوہانسبرگ: ابھرتے ہوئے بھارتی نڑاد جنوبی افریقی کرکٹر نواز خان کو قتل کردیا گیا ہے ، نواز نے 2013ئ میں کرکٹ ساوتھ افریقہ کے سال کے بہترین کرکٹرکا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ جنوبی افریقی پولیس نے تحقیقات کا ا?غاز کرتے ہوئے مقتول کے بہترین دوست سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 23 سالہ نوازخان کو اس کے دوست 21 سالہ تھاندوواکھے ڈوما مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر قریبی جنگل میں لے گئے جہاں جھاڑیاں کاٹنے والے چاقو سے ان کا سرتن سے جدا کردیا۔ پولیس ان کے دوست ڈوما کو قتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد جائے حادثہ پر لے گئی جہاں اس نے بتایا کہ روحانی علاج کرنے والے ایک شخص نے ان سے کسی شخص کا سرلانے کے لئے کہا تھا جس پر اس نے اپنے سب سے قریبی دوست جنوبی افریقی کرکٹر کا سر تن سے جدا کیا۔