- الإعلانات -

‘عوامی رائے کا احترام نہیں کرنا تو الیکشن کی کیا ضرورت؟ عمران ایک مہرہ ہے’

لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ میں دھواں دھار پریس کانفرنس کی اور پھر گجرات میں ایک تقریب سے خطاب بھی کیا، بولے کپتان نے ایک مہرے کا کردار ادا کیا ہے، وہ مہرہ جو خود بھی پٹ گیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ وزرائے اعظم کو توہین آمیز انداز میں نکالنے کا عمل رکنا چاہئے۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست کو درست راستے پر لانا ہو گا، جب سیاسی جماعتیں آپس میں لڑیں گی تو کون بچے گا؟