- الإعلانات -

بھارتی گورنر کا شرمناک مشورہ’ جس پر مسلمان غصہ ہو گئے

نئی دہلی:بھارتی ریاست کے گورنر تتھا گت رائے نے اپنے ساتھ مل کر کھلے عام خنزیر کا گوشت کھانے کا مشورہ دے کر مسلمانوں میں اشتعال پیدا کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی طور پر گائے کا گوشت کھانے کی حمایت نہیں کرتے لیکن کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں تاہم ان لوگوں کو حق ہے کہ وہ جو چاہیں کھائیں لیکن معاملہ اس وقت برابر ہوگا جب مسلمان عوامی طور پر ہمارے ساتھ مل کر خنزیر کا گوشت کھائیں تب لگے گا کہ عدم برداشت کے خلاف جنگ ہورہی ہے بھارتی گورنر نے مزید کہاکہ کچھ دنوں قبل کلکتہ کے سابق میئر بکاس بھٹا چاریہ نے عوامی طور پر گائے کا گوشت کھایا میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتا اگر وہ اپنے مسلمان ساتھی ایم پی محمد سلیم کو بھی وہاں بلاتے اور ان کے ساتھ خنزیر کا گوشت کھاتے اگر ایسا ہوتا تو پھر میرے پاس بیف فیسٹیول یہ تنقید کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی لیکن عدم برداشت کے معاملے پر دوہرا معیار اپنایا جارہا ہے۔