- الإعلانات -

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری 25دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(عزیراحمد خان/کے اے ساقی خان)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری 25دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے ۔پارٹی کا نام پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی ہوگا ۔پارٹی کے قیام کا اعلان اسلام آباد ہوٹل میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کریں گے ۔اس موقع پر ریٹائرڈ ججزصاحبان ،وکلاءصاحبان ،سول سوسائٹی کے لوگ ،کاشتکار،مزدور،طالبعلم ،اساتذہ ،خواتین ،نوجوان ،غرضیکہ ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں موجود ہوں گے ۔جبکہ اقلیتی برادری بھی خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کرے گی ۔11دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔یہ بات اہم ہے کہ 25دسمبر کو چونکہ حضرت عیسیٰؑ کی ولادت کا دن اورمسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کا دن ہوگا ۔پھر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ بھی اسی تاریخ کو پیدا ہوئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کے چھوٹے صاحبزادے احمد بالاج کی بھی تاریخ پیدائش اتفاق سے 25دسمبر ہی ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی (پی جے ڈی پی)کے نام سے ابھی تک کوئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے عوامی ،ملکی اورقومی سطح کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کیے ۔جس کی وجہ سے اداروں کی مضبوطی کا عمل شروع ہوا اور لوگوں میں باہم انصاف پہنچانے کیلئے مختلف طریقے رائج کیے ۔جس میں سوموٹو کارروائی پر برخلاف تمام ناانصافیوں کے ایکشن لیا گیا ۔جس کا علم پاکستان کے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کو پارٹی قائم کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی ۔کیونکہ انہوں نے بطور چیف جسٹس وہ تمام اقدامات کیے جس سے زندگی کے تمام شعبوں کو عدل،احتساب اورمساوات کے اصولوں کو جاری رکھنے میں مدد ملی ۔اگر پی جے ڈی پی کامیابی کی طرف گامزن ہوتی ہے تو ملک میں ایک بے رحمانہ احتساب کا شروع ہونا لازمی ہوجائے گا ۔جس کا اندازہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کے بڑے بڑے فیصلوں سے لگایا جاسکتا ہے ۔جس میں انہوں نے کسی اثرورسوخ،عہدہ یا سیاسی قد کاٹھ کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر میرٹ پر فیصلے دئیے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا ایک خاص عرصہ مکمل ہونے جارہا ہے ۔قوم امیدیں لگائے بیٹھی ہے کہ افتخار محمد چوہدری ایک مرتبہ پھر قوم کی آواز بن کر میدان عمل میں نکلیں گے اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ افتخار محمد چوہدری نے سیاسی میدان میں آنے کافیصلہ کرلیا ہے اور 25دسمبر کو وہ باقاعدہ پی جے ڈی پی کے قیام کا اعلان کریں گے اور پھر عوام کی آواز بن کر سیاسی میدان میں عملی کردار اداکریں گے ۔25دسمبر کو ہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری اپنی پارٹی کے اغراض ومقاصد اور منشور پر بھی گفتگو کریں گے ۔وہ حقیقت میں پاکستان میں موجودہ نظام کو بدلنے کا لائحہ عمل بھی دینگے ۔جس کی وجہ سے ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی آئے گی ۔