- الإعلانات -

یمن کے بندرگاہی علاقوں میں سعودی عرب کے فضائی حملے

ریاض :سعودی عرب کے یمن کے بندرگاہی علاقوں میں فضائی حملے کے دوران 20 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے ذکار بندرگاہ اور ال ہدایا صوبہ کے ساحلی علاقے ہنیش میں کشتیوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 20ماہی گیرلقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہو ئے ہیں۔ مزید برآں سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعائ کے قریب جوہانا میں آرٹ اینڈ انڈسٹریل سینٹر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔یمن ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن بحران کے آغاز سے ابتک سعودی حملے میں 7500افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 16000سے زائد زخمی ہیں جبکہ فضائی حملوں کے دوران ملک کا انفراسٹرکچر ب?ری طرح تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ سعودی حملوں میں سینکڑوں سکول ، ہسپتال اور فیکٹریاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہیں۔