- الإعلانات -

دنیاسےدہشت گردی کو ختم کرنےکے لئے مودی کی نئی تجویز

بکوالالمپور:بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بین اقوامی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے نئے عالمی عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی نظرے ، پیسے اور ہتھیاروں سے جنگجو تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا جاسکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوالالمپور میں ایشیا پیسیفک سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے موضوع پر متحد ہونے، باہمی سائبر اورسمندر سیکورٹی تعاون بڑھانے ، صحت، تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور جنوبی چینی سمندر میں پرانے موقف کو دہراتے ہوئے بھارت اور بنگلہ دیش کے سمندری حدود کے تنازعہ کو سلجھانے کی تجویز پیش کی۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بین اقوامی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے نئے عالمی عزم کی ضرورت ہے کسی بھی سیاسی نظرے ، پیسے اور ہتھیاروں سے جنگجو تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا جاسکتا۔