- الإعلانات -

این اے 120 میں فوج کی زیرِنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل

لاہور کے اہم سیاسی حلقے این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔پولنگ کے لیے انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز،ووٹر لسٹیں،اسٹیشنری،بیلٹ باکسزاور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ فوج کی نگرانی میں پریزائڈنگ افسر انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز لے جارہے ہیں۔