- الإعلانات -

پاک آرمی چیف کی برازیل فوج کےچیف آف جوائنٹ سٹاف اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹا ف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں، باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال جنرل راحیل شریف کو برازیل کے فوجی ہیڈکوارٹر پہنچے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19 بندوقوں کی سلامی دی گئی،آئی ایس پی آر جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹا ف جنرل جوزے کارلوس ڈی ناردی اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برازیل کے فوجی ہیڈکوارٹر پہنچے تو انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19 بندوقوں کی سلامی دی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوزے کارلوس ڈی ناردی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور ابھرتے ہوئے چینلجز اور فوجی تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزے کارلوس نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جاری انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں خاص طور پر آپریشنل کامیابیوں کی تعریف کی۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ ،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزارت دفاع میں برازیل کے ڈیفنس منسٹر ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔