- الإعلانات -

برطانیہ میں پیرس جیسے حملوں کا خطرہ ہائی الرٹ جاری

لندن:پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد یورپ میں خوف برقرار ہے،برطانیہ میں پیرس جیسے حملوں کا خطرہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر اسکاٹ لینڈ یارڈ نیل باسو نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ خوش قسمتی سے پیرس حملوں کے بعدمسلمانوں کے خلاف جرائم میں بڑااضافہ نہیں ہوا،حملوں کے بعدمسلمانوں کے خلاف جرائم میں بڑااضافے کا خدشہ تھا۔واضح رہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باعث بلجیم اور فرانس میں ہائی الرٹ جاری ہے، برسلز اور پیرس میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے جارہے ہیں، برسلز میں اسکول اور دفاتر تیسرے دن بھی بند رہے۔