- الإعلانات -

ورون دھون کی ایک اور فلم ’’100 کروڑ کلب‘‘ میں شامل

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون اپنے فلمی کریئر کے ابتدا میں ہی عروج پر ہیں اور ان کی تمام فلمیں ہی اب تک کامیاب رہی ہیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں ٹو‘ صرف ایک ہفتے میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے یوں یہ فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے بعد ورون دھون کی مسلسل دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔