- الإعلانات -

سمندری طوفان نیٹ کی تباہ کاریاں جاری،25 افراد ہلاک

وسطی امریکا میں نیٹ نامی سمندری طوفان نے کوسٹاریکا اور ہنڈراس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا، جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق نکارا گوا میں سیلاب سے12 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے، ادھر کوسٹا ریکا میں موسلادھار بارش نے 2 بچوں سمیت9 افراد کی جان لے لی جبکہ17 لاپتہ ہیں۔

 

ہونڈراس میں اس قدرتی آفت سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، نیٹ نامی طوفان کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بھی بند ہیں۔ متحدہ امریکا کو ہاروی اور ارماسائیکلونوں کی تباہ کاریوں کے بعد اب ایک بار پھر نئے خطرات کا سامنا ہے