- الإعلانات -

ویتنام میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی، 37 ہلاک

سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

لاہور: ویتنام میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی جس سے سینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقے ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ اب تک کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چالیس افراد لاپتہ ہیں اور اکیس زخمی ہیں۔ لینڈ سلائڈنگ سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔