پاکستان کے ساتھ حقیقی تعلقات کا آغاز اب ہو رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستان نے امریکا سے کئی سال تک بہت فائدہ اٹھایا لیکن اب بحیثیت قوم پاکستان نے امریکا کا احترام بھی شروع کر دیا ہے: امریکی صدر
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی سال تک امریکا سے زبردست فائدہ اٹھایا، دونوں ممالک میں حقیقی تعلقات کا آغاز اب ہوا ہے۔
Starting to develop a much better relationship with Pakistan and its leaders. I want to thank them for their cooperation on many fronts.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 14, 2017
پاک فوج کی جانب سے کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واضح طور پر کہتا ہوں، پاکستان نے امریکا سے کئی سال تک بہت فائدہ اٹھایا لیکن اس کے ساتھ حقیقی تعلقات کا آغاز اب ہو رہا ہے اور انہوں نے بحیثیت قوم امریکا کا احترام بھی شروع کر دیا ہے۔ کئی شعبوں میں پاکستان کے رہنماؤں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے امریکی خفیہ اداروں نے ایک روز پہلے یرغمال خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی جس پر پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کر کے پانچوں افراد کو بازیاب کرا لیا تھا۔