- الإعلانات -

کمپیوٹرز کی حفاظت کا عالمی دن ’‘ 30نومبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹرز کی حفاظت کا عالمی دن ” کمپیوٹر سکیورٹی ڈے “ 30نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد کمپیوٹر صارفین کو اپنے کمپیوٹرز میں موجود قیمتی ڈیٹا،پروگرامز اور ہارڈویئرکو وائرس اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے کمپیوٹر سکیورٹی ڈے کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھر کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کمپیوٹر صارفین کو کمپیوٹر سافٹ ویئر ،کمپیوٹر ز سکیورٹی اور اس سے متعلقہ مفیدمعلومات فراہم کریں گے۔کمپیوٹر سکیورٹی ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہرسال30نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز1988ءسے ہواتھا جس کا مقصد کمپیوٹرز سے متعلقہ سکیورٹی خدشات سے صارفین کو آگاہ کرنا ہے۔