- الإعلانات -

نواز شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

پیرس: وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی . دونوں رہنماوں میں ملاقات پیرس میں ہوئی . ملاقات میں پاک افغان تعلقات ہر تبادلہ خیال کیا گیا . وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے. انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے مصالحتی عمل شروع کرنے کے لیےافغان صدر کو پیشکش کی. دونوں رہنماوں میں مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان دوستانہ تعلقات چاہتا ہے .