- الإعلانات -

مکہ مکرمہ میں تیزرفتار ویگن حجام کی دکان میں گھس گئی‘2افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں تیزرفتار ویگن حجام کی دکان میں گھس گئی جس کی زد میں آ کر2افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہر مکہ مکرمہ کی الشرائع کالونی میں ایک تیز رفتار جی ایم سی ویگن خوفناک انداز میں حجام کی دکان کے اندر گھس آئی جس کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سے بحفاظت نکل کر خراماں خراماں قریب واقع مٹھائی کی دکان میں داخل ہو گیا۔مکہ مکرمہ کی الھلال کمیٹی کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ مقامی وقت 5?25 پر ہمارے کنڑول روم کو اطلاع ملی کہ الشرائع کالونی کی 64 روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی دکان توڑتی ہوئی دکان میں گھس گئی جس کے نیچے متعدد افراد کچلے گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے عملے نے بتایا کہ امریکی ساختہ جی ایم سی وین حجام کی دکان توڑتی ہوئی اندر داخل ہوئی۔ ویگن کا دوسرا سرا دکان سے باہر نکل گیا جس کے باعث وہاں موجود دو افراد گاڑی تلے کچلے گئے جبکہ کئی دوسرے راہگیر زخمی ہوئے۔