- الإعلانات -

ملک سے ایرانی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں، یمنی صدر

صنعائ:یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کروانے، ایرانی مداخلت روکنے اور قانون کی عمل دراری بحال کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو یمن کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یمنی صدرمنصور عبدربہ ہادی نے کہاکہ ہمارے شہری ملک سے قبضہ گروپ، خاندانی سیاست اور ملیشیاو¿ں کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت منحرف صدر علی عبدا صالح اور ایران نواز شیعہ حوثی ملیشیا کی پیدا کردہ باغیانہ روش کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہم ایران کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے بھی روکنا چاہتے ہیں،یمنی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام نے ملک کو جنگ اور تباہی کے دہانے پر جانے سے روکنے کے لئے بھاری قربانیاں دی ہیں جبکہ حوثیوں نے عبدا صالح کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی تاہم وہ اپنی آزادی کے دفاع کی راہ پر ثابت قدم رہے۔