- الإعلانات -

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءکو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءکو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ، اپوزیشن رہنما پر الزام ہے کہ وہ 2007ء میں اپنے دور اقتدار میں تقریبا دو بلین ڈالر کی بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ میں عدالت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءکی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ استغاثہ نے بتایا کہ کورٹ نے ان کی ضمانت قبول کرتے ہوئے اس کیس کی آئندہ سماعت اٹھائیس دسمبر کو کرنے کا حکم سنایا ہے۔ خالدہ ضیاء ان الزامات کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔