- الإعلانات -

چین کی سڑکوں پر چلتی گاڑیاں فضا میں اچھلنے لگیں

بیجنگ:سڑکوں پر چلتی گاڑیاں فضا میں اچھلنے لگیں تو آپ یقیناً حیران پریشان رہ جائیں گے اور سمجھیں کہ کسی جن نے اسے اٹھا کر فضا میں اچھال دیا ہے ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں سڑک پر چلتی کچھ کاریں اچانک اچھل کر چند لمحوں کے لیے فضا میں بلند ہونے لگیں جسے دیکھ کر سڑک کے کنارے گزرتے لوگ حیران اور خوف زدہ رہ گئے اور ایک طرف دوڑنا شروع کردیا۔ انٹر نیٹ پر ڈالی گئی اس واقعہ کی ویڈیو نے لوگوں کو سر پکڑنے پر مجبور کردیا اور ہر کوئی اپنی فکر اور فلسفے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے اسباب بیان کرنے لگا۔ بعض لوگوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ قوت ثقل مخالف فورس تھی جس نے ان کاروں کو اوپر کی جانب اٹھا دیا لیکن ایسا نہیں تھا بلکہ اس پراسرار واقعے کے پیچھے ایک بہت ہی عام سا راز چھپا تھا جس نے اس ویڈیو کے آخری منظر نے پردہ اٹھا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ ہبائی کے علاقے میں انٹرسیکشن پر اچانک 3 کاریں کچھ لمحوں کے لیے اچھلتی کودتی رہیں اور پھر سڑک پر الٹ گئیں جسے دیکھر کر کچھ لوگ خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئی تار ٹوٹ کر زمین پر گر گیا تھا جو کہ سڑک صاف کرنے والی گاڑی کے کلینر کےساتھ اٹک کر سڑک سے کچھ اوپر کی جانب ہو کر تن گیا اور جیسے ہی یہ گاڑیاں وہاں سے گزریں تو وہ ان میں پھنس کراوپر کی جانب اٹھ گئیں۔ ایک ڈرائیور کا کہنا تھاکہ اس کی کارچلتے چلتے اچانک فضا میں اٹھ گئی جس پر وہ حیران رہ گیا تاہم جب اس نے کار سے نکل کر دیکھا تو سڑک پر تار میں پھنسے کی وجہ سے ایسا ہوا۔