- الإعلانات -

بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

چنائی :بھارتی شہر چنائی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے بارشوں کے باعث اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیاگیا جبکہ تمام پروازیں منسوخ کرکے ائیر پورٹ کو بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے متعدد گھر ڈوب گئے سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں ‘متعدد افراد پانی میں پھنس گئے ‘ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ‘ ٹریفک کے نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘سکولوں اور کالجوں بند کردیئے گئے ‘مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ‘ایئرپورٹ پر کھڑے پانی نے پروازوں کی لینڈنگ کوہی نا ممکن بنادیا اطلاعات ہیں کہ شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی