- الإعلانات -

برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کردیا

لندن:برطانوی پارلیمان کی جانب سے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت کے چند گھنٹوں بعد ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کردیا ہے برطانوی وزارت دفاع نے حملوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قبرص میں برطانوی فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے 4ٹورنیڈو جنگی طیاروں نے شام میں پہلے حملے کردیئے ہیں واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی دارالعلوم میں شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت کیلئے کی جانی والی رائے شماری میں 397اراکین نے حمایت میں ووٹ ڈالے جس میں اپوزیشن کے 67اراکین بھی شامل تھے جبکہ نے 223مخالفت میں ووٹ ڈالے۔