- الإعلانات -

چینائی میں سیلاب سے 269 افراد ہلاک

چینائی: ہندوستان کی جنوبی ریاست نامل ناڈو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 269 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تامل ناڈو میں منگل یکم دسمبر سے جاری موسلا دھار بارشوں سے 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔حکام نے چینائی کا مرکزی ایئرپورٹ بند کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں فوج کو تعینات کردیا ہے۔ہزاروں ریسکیو ورکرز غوطہ خوری کا سامان، کشتیاں اور طبی سامان لے جانے کے ساتھ ساتھ متاثرین کو سیلاب سے نکالنے کا بھی کام کر رہے ہیں۔چینائی میں سیلاب کے باعث اسکولز اور یونیورسٹی بند ہیں جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔