- الإعلانات -

کانگریس کا مودی حکومت کےخلاف نئی دلی میں مظاہرہ

بھارتی وزیر وی کے سنگھ کی جانب سے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے کے بیان کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نئی دلی میں مظاہرہ کیا۔ راہول گاندھی نے وی کے سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارت میں اقلیتوں کے بد سے بدتر ہوتے حالات ،اس پرمودی سرکار میں ذمیدارعہدوں پر بیٹھنے والوں کے غیر ذمیدارانہ بیانات جاری ہیں، نئی دلی میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس مودی حکومت میں مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔پارلیمنٹ کے سامنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی قیادت میں وی کے سنگھ کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیاگیا،کچھ دن پہلے مرکزی وزیر اور بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ نے ہریانہ میں ایک دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے معاملہ میں یہ متنازع بیان دیا تھا کہ اگر کوئی کسی کتے کو پتھر مارتا ہے تو حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔مظاہرین نے وی کے سنگھ کے خلاف نعریلگائے اور مودی سرکار سے وی کے سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا