- الإعلانات -

عمران خان کی مودی سے کرکٹ سیریزپر بات

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر موی سے ملاقات کے بعد ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور پاک-انڈیا کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے سیریز کے حوالے سے حتمی جواب نہیں دیا۔عمران خان ہندوستانی چینل آج تک میں سابق ہندوستانی کپتان کیپل دیو کےساتھ شریک ہوئے۔عمران خان نے نریندرمودی سےملاقات کے حوالے سے کہا کہ ملاقات میں پاک ہندوستان سیریز پربھی بات ہوئی لیکن انھوں ہاں یا ناں تو نہیں کی لیکن مسکرائے ضرور جس کو وہ مثبت انداز میں لیتے ہیں۔پروگرام میں عمران خان اور کپیل دیو نے کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جبکہ کپیل دیو کا کہنا تھا کہ وہ عمران کو دیکھ کر اپنی زلفیں سنوارتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران پر پورے ہندوستان کی لڑکیاں مرتی ہیں جبکہ ہمیں کوئی نہیں دیکھتا۔کیپل دیو نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ اگر پاک-انڈیاالیون بنائی جائے تو عمران خان کواس کا کپتان ہونا چاہیے.جاویدمیاںداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر کپتان چاہتا ہے کہ میانداد جیسا کھلاڑی اس کی ٹیم میں ہو لیکن آج تک جاویدمیاںداد جیسا کھلاڑی نہیں آیا۔عمران خان نے کہا کہ جاویدمیاںداد آخری گیند تک جیت کے لیے لڑتے تھے۔