- الإعلانات -

پاکستان کے بارے نریندر مودی کاحیران کُن اعلان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے خلوص کو مسلسل جانچتے رہیں گے ،ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی بحریہ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے نریندرامودی نے کہاکہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات اور باہمی تعاون ہو ، ا نہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزیاں، دہشت گردی اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔واضح رہے کہ کچھ بھارتی حلقوں کاکہناہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ بات چیت امریکی دباو¿پرکررہے ہیں۔