- الإعلانات -

مودی بزدل اور ذہنی مریض ہے، اروند کیجریوال

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بزدل اور نفسیاتی مریض ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیجریوال نے لکھا مودی جب سیاسی طور پر معاملات طے نہیں کر سکے تو انہوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ اروند کیجریوال کے سیکرٹری راجندر کمار کے دفتر پر مارا گیا جن پر ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔ کیجریوال نے سی بی آئی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھاپہ ان کے دفتر پر مارا گیا ہے، وزیراعلیٰ آفس کی فائلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ یونین وزیر وینکیا نیڈو نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی مرکزی حکومت کے ماتحت نہیں ہے –