- الإعلانات -

پاکستان سے جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے

نئی دہلی: ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے اور پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے ’دہشت گردی کے سائے‘ کا خاتمہ کیا جائے گا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشما سوراج نے لوک سبھا سے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان نے پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے، جو دہشت گردی کے سائے ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے روس اور پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی جانب سے دہشت گردی پر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا.