- الإعلانات -

ہندوستان ہائیڈورجن بم کی تیاری میں مصروف

امریکی جریدے نے خطے کے سب سے بڑے ہندوستانی جوہری منصوبے کا راز فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستان ‘ہائیڈروجن بم’ بنانے کے لیے ریاست کرناٹکا میں انتہائی خفیہ طور پر جوہری شہر تعمیر کرنے میں مصروف ہے.امریکا کے معتبر جریدے ’فارن پالیسی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت ریاست کرناٹکا کے شہر چھلاکرے میں 2012 میں قائم کیے جانے والے اس منصوبے کو 2017 میں مکمل کرنا چاہتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ جوہری مواد افزودہ کرنے، ایٹمی تحقیق اور جوہری ہتھیاروں و ایئر کرافٹ کی جانچ کا برصغیر کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔